• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشنا س کرائیں،مفتی عبدالمجید

برمنگھم (پ ر ) بر طا نیہ میں بسنے والے مسلما نوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کو قرآنی تعلیما ت سے روشنا س کرائیں۔ بڑھتے ہو ئے اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا حل اللہ کی کتاب میں موجود ہے ۔اگر والدین اور بچے قرآن کی جا نب سے طے شدہ حقوق و فرائض کو عملی طور پر اپنا لیں تو ہمار ا معاشرہ جنت نظیر بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار آلم راک اسلا مک سینٹر کے خطیب مفتی عبدالمجید ندیم نے ہفتہ وار فہمِ قرآن کی نشست سے خصوصی خطا ب میں کیا ۔انہوں نے کہا بر طا نیہ کے طول و عرض میں سیکڑوں کی تعداد میں مساجد ،اسلا مک سنٹرز اور دینی مدارس قرآنی تعلیما ت سکھا نے میں مصروف ہیں لیکن والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فہمِ قرآن کی کلاسز میں عملی طور پر لے کر آئیں دنیوی تعلیما ت کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو اہمیت دینا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔اگر ہم نے اس نا زک مرحلے پر خصوصی توجہ نہ دی تو ہماری نسلوں کو مغربی تہذیبی یلغار سے محفوظ رکھنا نا ممکن ہو جا ئے گا ۔پیٹر برو اسلا مک مشن کے خطیب شیخ محمد رشید نعما نی نے کہا قرآنِ مجید کی تعلیمات پر عمل ہی سے ہی انسانوں کی زندگیوں میں انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے ۔قرآنی تعلیما ت ہی انسان کو دنیوی مفادات سے اوپر اٹھا کر ایمان، عملِ صالح اور صبر جیسی صفات سے مزین کر دیتی ہیںلہٰذا مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ کتابِ الٰہی کو سمجھ کر پڑھیں ۔قرآنِ مجید کے نزول کا مقصد یہ ہے کہ ہم اسے با قاعدگی کیساتھ پڑھیں ،سمجھیں ،اس پر عمل کریں اور اس کی سچی تعلیما ت کو عوام النا س تک پہنچا نے کی جدوجہد کریں۔
تازہ ترین