• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن کی ممتاز شخصیت راجہ حکمداد کا انتقال، نماز جنازہ ادا

لوٹن (پ ر) کوٹلی آزاد کشمیر کی معروف ہر دلعزیز شخصیت راجہ عبدالکریم مرحوم کے بڑے صاحبزادے مشہور پہلوان راجہ حکمداد خان جو عرصہ پچاس سال لوٹن میں مقیم رہے اور کچھ عرصہ سے وہ کوٹلی موضع دھڑا میں مقیم رہے کا بروز اتوار لوٹن اور ڈنسیٹبل ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم لوٹن کی ایک اور جانی پہچانی شخصیت راجہ ملک داد خان کے بڑے بھائی اور پہلوان ظہیر خان، شکیل خان، راحیل خان، ظہید خان کے والد تھے۔ لوٹن کے راجہ رب نواز خان، راجہ زراعت خان، راجہ انور داد خان، راجہ منور داد خان کے کزن تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کردی گئی۔ مرحوم کے جسدخاکی کو لوٹن کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں مولانا عبدالعزیز نقشبندی، قاری شعیب خان، قاری کامران، مولانا اقبال اعوان، کونسلر ریاض بٹ، کونسلر راجہ سلیم خان، کونسلر اسلم خان، کونسلر اشرف چوہدری، سابق میئر مسعود اختر چوہدری، محمد اکرام مجددی، حافظ محمد اسلم، چوہدری محمد شریف، ملک محمد رفیق، راجہ جاریز خان، حاجی راجہ لیاقت علی، ملک لیاقت علی، راجہ محمد صابر، راجہ اسلم کیانی، راجہ شوکت کیانی، راجہ اکرم کیانی، راجہ عبدالقیوم خان، سید مزمل شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، مشتاق شاہ، حاجی راجہ سخاوت علی، راجہ مظفر اقبال، راجہ ظہیر خان، راجہ اورنگ زیب کیانی، راجہ ملک داد خان کیانی، صدر مسلم کانفرنس راجہ یعقوب خان، راجہ آصف خان، راجہ رزاق کیانی، بشیر بٹ، شوکت چوہدری، چوہدری منیر حسین، منشی اکبر چوہدری، آزاد پروانہ، ملک عنایت اللہ، اسد راٹھور، صغیر بٹ، آزاد بٹ اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین