• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر خوار بچے کو قتل کرنے کےالزام میں 33سالہ شخص گرفتار

لندن(پی اے)شیر خوار بچے کو قتل اور اسی عمر کی ایک لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کے شبے میں ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔33سالہ بدھایا ساگرداس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بچوں کا باپ ہے اور فنسبری پارک نارتھ لندن میں ایک فلیٹ پر پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ یہ بچے جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ جڑواں تھے، ہفتہ کی شب شدید زخمی حالت میں فلیٹ میں پائے گئے تھے۔ لڑکا اتوار کو علی الصباح زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا اور لڑکی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بدھایا ساگرداس کو اتوار کے روز سوا سات بجےہیکنی ایسٹ لندن سے گرفتار کرکے ایک قریبی پولیس سٹیشن پہنچایا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔ سراغرسانوں کا کہنا ہے کہ مکمل صورت حال سے آگاہی کے لیے انکوائریز جاری ہیں۔ متاثرہ خاندان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ سراغ رساں چیف انسپکٹر ڈیوو ہیلیمز نے کہا ہے کہ یہ واضح طور پر افسوسناک سانحہ ہے اور ہماری ہمدردیاں دونوں کم عمر بچوں کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔
تازہ ترین