• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے پی این پی لیڈز اینڈ یارکشائر کے عہدے داروں کا انتخاب

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی لیڈز اینڈ یارکشائر شاخوں کا مقامی ریسٹورنٹ میں اجلاس ہوا جس کا ایجنڈا لیڈز اور یارکشائر یونٹس کا قیام تھا، نئے منتخب عہدیداران یہ ہیں۔ صدر نوید خان سینئر نائب صدر محمد افراز خان، نائب صدر عثمان خان، آرگنائزر ظہیر احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد سالک حفیظ، یونٹ سیکرٹری جبار عالم، فنانس سیکرٹری منصور حسین شاہ، رابطہ سیکرٹری راجہ محمد ممتاز خان، نائب صدر دوم عاقب بن حسین، ڈپٹی آرگنائزر محمد حفیظ کیانی، یارکشائر یونٹ کے لیے سرفراز احمد کو صدر، سینئر نائب صدر کے لیے ساجد علی، آرگنائزر کے لیے عمران خان، جنرل سیکرٹری کے لیے محمد موسیٰ صادق، یونٹ سیکرٹری کے لیے محمد ثاقب خان، میڈیا اینڈ انفارمیشن سیکرٹری کے لیے کامروش طارق، کمیونیکیشن سیکرٹری کے لیے سید برکت حسین کا انتخاب عمل میں آیا۔
تازہ ترین