• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارشیوں کو کمیونٹی پر مسلط نہ کیاجائے،عبدالحمید

لندن(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل لندن کے کنوینر عبدالحمیدنے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میںایسے لوگوں کو تعینات کرے جن کی اچھی اخلاقی تربیت ہو،سیاسی اورجماعتی وابستگیوں کی بنیاد پر سفارشی لوگوں کو برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی پر مسلط نہ کیا جائے اس سے پاکستان کا وقار مجروح ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوںکی پرانی نسل تو خاموش رہی ہے لیکن نئی نسل جو یہاں پیدا ہوئی ہے وہ بیورکریسی کے طرز عمل کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔اگرحکومت پاکستانیوں کی کوئی خدمت کرنا چاہتی ہے تو برٹش بورن پاکستانیوں کی خدمات حاصل کی جائیں جو برطانوی معاشرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ عبدالحمید نے کہا کہ اگر اس وقت حکومت پاکستان نے کوئی نوٹس نہ لیا تو آنے والی چوتھی نسل کا پاکستان کے ساتھ رابطہ بالکل ختم ہوجائے گا ۔بیوروکریسی نے پاکستان کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا ہے۔
تازہ ترین