برلن ( جنگ نیوز)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے جرمن حکام کے نازی سوشلسٹوں کے ساتھ موازنے سے متعلق متنازع بیان پر سرِدست کوئی ردعمل ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب حکومتی ترجمان اُلریکے ڈَیمر نے برلن میں کہا کہ جرمن حکومت اس طرح کے بیانات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاہم یہ کہ ایسے کسی بھی طرح کے بیانات ناقابلِ قبول ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان مارٹن شیفر نے بھی انقرہ حکومت کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں اُسی طرح کا رویہ اختیار کرنے سے خبردار کیا ہے۔