• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن کرسمس مارکیٹ حملے کے 3 مشتبہ ملزم ترکی میں گرفتار

برلن (جنگ نیوز) ترک پولیس نے برلن کی کرسمس مارکیٹ میں حملہ کرنے والے دہشت گرد انیس عامری سے رابطے میں رہنے والے تین مشتبہ افراد کو استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں افراد لبنانی نژاد جرمن شہری ہیں۔ تیونس سے تعلق رکھنے والے عامری نے گزشتہ برس انیس دسمبر کے روز برلن کی ایک مصروف کرسمس مارکیٹ پر ٹرک چڑھا دیا تھا۔ اس حملے میں بارہ افراد ہلاک جب کہ پچاس دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔
تازہ ترین