• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے دوسرے مرحلے کا افتتاح

دبئی(سبط عارف)دبئی میں گزشتہ روز 200 میگاواٹ کے محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا گیا۔ اس منصوبے سے 50 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ دبئی کو دو لاکھ ٹن کاربن کے اخراج کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب درہم کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ یہ سولر پارک دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ جنوری 2012 میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سولر پارک کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔ یہ دنیا میں ایک ہی جگہ پر بنا ہوا سب سے بڑا سولر پارک ہے جو 77 مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ 2020 تک یہ سولر پارک ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا اور 2030 تک اس کی صلاحیت پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی، جس پر مجموعی طور پر 50 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہوگی۔ اپنی تکمیل کے بعد یہ سولر پارک سالانہ 65 لاکھ ٹن کارن کے اخراج کو روکنے میں مددگار ہوگا۔ 
تازہ ترین