• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی سرزمین پر اسرائیلی حملوں پر روس کا اظہارِ تشویش

ماسکو ( جنگ نیوز)روس نے شامی سرزمین پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہارِ کیا ہے، نائب وزیر خارجہ مِشائیل بوگدانوف نے ماسکو میں کہا کہ ان ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے قائم کردہ چینلز کو زیادہ مؤثر طور پر کام کرنا چاہیے، بوگدانوف نے ان خبروں کی بھی تصدیق کی کہ روس نے اس سلسلے میں جمعہ کے روز اسرائیلی سفیر کو بھی طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز اسرائیلی فضائیہ نے تدمر شہر کے قریب حملے کیے تھے، جہاں روسی فوجی بھی بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین