• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ‘خواتین سمیت 33زخمی

فیصل آباد،کنجوانی ،گوجرہ ،شاہ جیونہ,سرگودھا،شاہ پور صدر،جوہر آباد(مائندگان جنگ،نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 33افراد زخمی ہوگئے۔58گ ب میں ٹریکٹر ٹرالی سےگر کرشاہ زیب جاں بحق ہوگیا۔روشن والے بائی پاس پرٹرک نے دوموٹرسائیکلوں کوٹکر ماردیجس کےنتیجےمیں رمضان، رضیہ،فیضان،مہوش اورراشد زخمی ہوگئے۔ تھانہ نشاط آبادکے علاقہ8ج ب کمال پورکے قریب کرین الٹنے کے باعث شاہد شدیدزخمی ہوگیاتھاجسے الائیڈہسپتال لایاگیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔کنجوانی کےعلاقہ رحمے شاہ کا بیس سالہ لقمان  کنجوانی جارہا تھا کہ چوک رحمے شاہ کے قریب اوور لوڈ رکشہ نےاسے ٹکرماردی جس سےوہ دم توڑگیا۔گوجرہ کےعلاقہ 302 ج ب کا گل نوازجو گوجرہ میں مرکز قو می بچت میں ملاز م تھا وہ بنک سے ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پرواپس جارہاتھاکہ301 ج ب کے قریب کا ر نمبری 8111 آ ر این پی نے اسے کچل دیا جس سےوہ دم توڑگیا۔شاہ جیونہ کےعلاقہ میں موٹرسائیکل سےگرکر ساجداور عرفان ،بچے کوبچاتے ہوئے موضع پبروالاکاموٹرسائیکل سوار اللہ دتہ ،موٹرسائیکل سےگرکرحسین آباد کاموٹرسائیکل سوار ظفر اقبال زخمی ہوگیا۔سرگودھا خوشاب روڈ پر دھریمہ کے قریب کار الٹ جانے سےڈرائیور یاسر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں سوار 4افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ قینچی مو ڑ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔شاہ پور کوٹلہ روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ میں حویلی میاں اللہ جوایا کے اختر اور غلام سکینہ،بکھر بار روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کر یوسف اور فاروق،میانوالی روڈ پر قائدآباد کے نزدیک ویگن  کی ٹکر سے  موٹر سائیکل رکشہ سوار چک نمبر9کی رہائشی فرحت بی بی اور اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا محمد سہیل ، سندرال روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے محمد فیصل، میانوالی روڈ پر اکبر ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں پچاس سالہ خاتون خدیجہ بی بی ‘ موضع کوڑا میں موٹرسائیکل رکشہ الٹنے سے تیس سالہ فرزانہ بی بی، ریلوے کراسنگ کالج چوک میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں تیس سالہ خاتون غلام فاطمہ، خوشاب روڈ پر بھوروی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے محمد سردار‘ محلہ سنبلیانوالہ ہڈالی میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے اٹھارہ سالہ محمد حسین ‘راجڑ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ میں فیروزہ بیگم جبکہ گلشن ٹاؤن جوہرآباد میں چودہ سالہ حسیب زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
تازہ ترین