• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کرنیوالے آٹھ افسران کا سروس پروفائل طلب

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے محکمہ پولیس پنجاب میں آئوٹ آف ٹرن پرموشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف متاثرہ ملازمین کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئوٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کرنے والے آٹھ افسران کا سروس پروفائل طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے ،جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز متاثرہ افسران کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کی تو ان کی پیروی خواجہ حارث احمد ایڈوکیٹ نے کی ،فاضل وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس پنجاب نے عدالت کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے آٹھ پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن واپس لے لی ہے اور صوبائی محکمہ داخلہ نے عمر ورک،رانا شاہد پرویز،اویس ملک اور اعجاز شفیع کی ترقی کا از سرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ہمارے سامنے درخواست گزاروں کا سروس ریکارڈ موجود نہیں ہے ، عدالت ریکارڈ دیکھ کرہی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے بعدازاں فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین