• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کھڑے تھے‘کھڑے ہیں‘کھڑے رہیں گے‘‘یوم پاکستان پر پروموجاری

راولپنڈی(اے پی پی)پاکستان کی عسکری قیادت نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ‘پاکستان کے دفاع لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے ‘کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے‘ہم مادروطن کیخلاف ہونیوالی تمام اندرونی وبیرونی سازشوں کابھرپورمقابلہ کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ  یوم پاکستان کےنئےپرومو "ہم سب کا پاکستان " میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نےاپنے پیغام میں کہاکہ افواج پاکستان اورپاکستانی قوم ملک  کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے تھے ‘ہیں اوررہیں گے‘یہ ہم سب کاپاکستان ہے۔پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ آئیے تجدیدعہدکریں کہ ہم مادروطن کیخلاف ہونیوالی تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کابھرپورمقابلہ کرینگے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم آپکے ساتھ کھڑے ہونگے،ایک ایک لمحہ قوم کی امیدوں پرپورااتریں گے کیونکہ یہ ہے ہم سب کاپاکستان۔
تازہ ترین