• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے خالد میمن کی معطلی کے ساتھ محکمانہ تحقیقات بھی شروع

کراچی ( خالد محبوب/ اسٹاف رپورٹر ) سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے ڈائریکٹرپاسپورٹ خالد میمن کی معطلی کیساتھ انکے خلاف ویزہ توسیع میں بے ضابطگیوں کے الزام میں محکمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے خالد میمن کو قبل ازیں بھی مبینہ بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر داخلہ نے بھی معطل کیا تھا، وہ اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے، بعد ازاں خالد میمن اثر ورسوخ استعمال کر تے ہوئے ڈائریکٹر پاسپورٹ تعینات ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے بدعنوان افسران کو بھی اہم عہدوں پربر قرار رکھا جن کی تحقیقات جاری تھیں، جبکہ آفس کا لوئر ڈویژن کلرک (ایل ڈی سی)رمضان ادارے میں عرصہ 11برس سے تعینات ہے، جس کے شاہانہ انداز ہی اس کی کارکردگی کا ثبوت ہے، ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ خالد میمن کے منفی رویئے سے اسکا ماتحت عملہ شدید نالاں تھا،ذرائع کے مطابق معطل ڈائریکٹر خالد میمن کی پاسپورٹ سے زیادہ غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کی مد میں بے ضابطگیوں کی شکایات زبان زد عام تھیں۔
تازہ ترین