• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا نواز شریف کےپاک افغان سرحد کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راستوں کے دوبارہ کھولے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے عوام آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔
تازہ ترین