• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی‘ڈیرہ بگٹی اوربکاخیل میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام

کوئٹہ(مانیٹر نگ سیل،نامہ نگار…، ایجنسیاں) آپریشن ردالفسادکے دوران سکیورٹی فورسز نے راولپنڈی سمیت ڈیرہ بگٹی اوربکاخیل میں دہشتگردی کے منصوبےناکام بنادیئے اور متعددملزمان گرفتارکرکے ان سے اینٹی ٹینک مائنزسمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ،گولہ باروداورہینڈگرنیڈبرآمدکرلئے،گرفتارشدگان میں کالعدم تنظیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔تفصیل کےمطابق حساس اداروں نےخفیہ معلومات پرٹیکسلااورحضرومیں کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم کے3دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاجن میں اعظم خان،ریاض خان اوروصی اللہ محسودشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے9کلوگرام بارودیمواد،3کلاشنکوف،7ہینڈگرنیڈ،2پستول اورسینکڑوں گولیاں برآمدکرلی گئی ہیں۔دہشتگردراولپنڈی اوراسلام آبادمیں بڑی دہشتگردی کامنصوبہ بنا رہے تھے۔ ادھرپو لیس اورحساس اداروں نےتھانہ سرائےسدھو کے علاقے موضع فریدپورمیں مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران 29گھروں کی تلاشی، 62افراد کی بائیو میڑک تصدیق، پسٹل 30بور،رائفل 7ایم ایم اور درجنوں گولیاں برآمد، 4مشتبہ افراد گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین