• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 4 برس قید کے باوجود پاکستانی شہری کو رہائی نہ ملی

سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شہری پر سزا مکمل کرنے کے باوجود پبلک سیفٹی ایکٹ کا کالا قانون لاگو کردیا، پاکستانی شہری خالد پرویز عرف جنید کو کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا، وہ غلطی سے سرحد پار کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوگئے تھے جس کے بعد قابض فورسز نے انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا تاہم خالد پرویزی کو اس جرم میں 4 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد بھی رہائی کے بجائے جیل بھیج دیا گیا، قابض پولیس کے مطابق خالد پروز پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا کالا قانون نافذ کیا گیا ہے اور انہیں اس جرم میں گرفتار کرکے کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا ہے، خالد پرویز کو 4 برس قبل غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 
تازہ ترین