• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری ڈیوٹی کےدوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق عبدالقادر کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے کا اعلان

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مردم شماری کی ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے عبدالقادر کےلواحقین کیلئے 10لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے ، عبدالقادرضلع مانسہرہ کے گائوں خون شاکورہ میں پرائمری سکول میں ٹیچر تھے جو مردم شماری کی ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ، عبدالقاد ر کے پسماندگان میں بیوہ ،چار بیٹے ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے المناک حادثے میں عبدالقادر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور ان کےلواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہےاور دعا کی ہےکہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو یہ نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے ۔         
تازہ ترین