• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میں مردم شماری کی ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ،6 گرفتار

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) شہر سے ملحقہ نواحی علاقہ تھانہ شیروان کی حدود کھلاکھیتر میں مردم شماری کی ٹیم پر  نامعلوم افراد نے  فائرنگ کردی ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پیر کے روز مردم شماری کی ٹیم دشوار گزار نواحی علاقہ میں خانہ شماری مکمل کرنے کے بعد مردم شماری کر رہی تھی تو پہاڑ سے نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی تاہم فائرنگ سے کوئی  جانی نقصان  نہیں   ہوا۔ تھانہ شیروان پولیس کے مطابق پاک فوج اور پولیس  نے جوابی کاروائی میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ  شروع کردی ہے۔
تازہ ترین