• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب بگٹی قتل کیس‘عدالت نے مشرف کے وکیل کو سننے سے انکار کردیا

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پر ویزمشرف کی غیر حاضری پر انکے وکیل کو سننے سے انکار کردیا جبکہ مدعی جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے پرویز مشرف کو انٹر پول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کی درخواست کردی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر کو نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پائو اور مدعی نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکلاء پیش ہوئے سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی غیر حاضری پر عدالت نے ان کے وکیل کا وکالت نامہ وصول کرنے اور انہیں سننے سے انکار کردیا سماعت کے دوران نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر پرویز مشرف کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لایاجائے اور ان کی جائیداد ضبط کی جائے تاہم وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت مزید آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ 
تازہ ترین