• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا عمران خان کی درخواست پربنی گالہ میں تجاوزات کا ازخود نوٹس، سی ڈی اے سے 10روز میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے بنی گالہ کے علاقہ میں واقع نباتاتی باغ میں وسیع پیمانے پر کی گئی تجاوزات کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے10روز کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ، عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ حکام کی فرائض سے غفلت اور چشم پوشی کی وجہ سے’’ نباتاتی باغ‘‘ میں تجاوزات میںمسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن سی ڈی اے حکام نے اپنی آنکھیں بندکر رکھی ہیں جس کی و جہ سے نہ صرف اس  کاحجم سمٹ رہاہے بلکہ درختوں کی بڑے پیمانے پرکٹائی کے باعث ہماری آئندہ نسلوںکیلئے  ماحولیات کے حوالہ سے خطرات پیداکئے جارہے ہیں۔بنی گا لہ کے علاقہ میں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام کئے بغیر ہی دھڑا دھڑ کثیرالمنزلہ عمارتیں اورپلازے تعمیر کئے جا رہے ہیں، یہ ساری تعمیرات کسی منصوبہ بندی کے بغیر بنائی جارہی ہیںاگریہی صورتحال جاری رہی توعمارتوں اورپلازوں کایہ سلسلہ راول جھیل تک چلا جائے گا ۔
تازہ ترین