• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے بیرونی کھاتوں کا خسارہ 5 ارب 47 کروڑ ڈالر سے متجاوز

کراچی(اسٹاف  رپورٹر)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 121 فیصد بڑھ گیا، 8 ماہ کے دوران بیرونی کھاتوں کا خسارہ 5 ارب 47 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 5 ارب 47 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو آٹھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ سال اس عرصے کے خسارے کا حجم 2 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا، رواں مالی سال اب تک برآمدات میں 2 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں11.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آٹھ ماہ کے دوران حکومت کو اشیا اور سروسز کی برآمدات سے مجموعی طور پر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے، لیکن تیل اور دوسری درآمدات پر 34 ارب 96 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ ہو گئے، اس عرصے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12 ارب 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے، جو پہلے سے ڈھائی فیصد کم ہیں۔8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد کے برابر ہے، گزشتہ سال کا خسارہ جی ڈی پی کا 1.3 فیصد تھا، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا حجم 213 ارب 19 کروڑ ڈالر رہا۔ 
تازہ ترین