• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت پرانے این ایف سی ایوراڈ پر بجٹ نہیں بنائیگی،منظور وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کرنے سے کترا رہی ہے،وفاق سندھ کو اسکے حصے کا بجٹ نہیں دے رہا ہے،سندھ، بلوچستان اور کے پی کے پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ تیار کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ  بات انہوں نے  اپنے بیان میں کہی ، منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ حکومت پرانے این ایف سی ایوراڈ پر بجٹ نہیں بنائے گی ، سندھ حکومت اپنے وسائل سے صوبے میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے،پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وفاقی علامت ہوتی ہے، اور نواز لیگ اقتدار میں آتی ہے تو ایک صوبے اور ڈویژن کی علامت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان، کے پی کے پہلے ہی وفاق کی جانب سے پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ تیار کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں اب سندھ حکومت بھی مخالفت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مشترکہ مشاورتی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے،نوازشریف صرف ایک صوبے کے لیے نہ سوچیں وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔
تازہ ترین