• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزارت تجارت میں 80ہزار کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی (رپورٹ: جاوید رشید) بھارتی وزارت تجارت میں 80ہزار کروڑ کی کرپشن کا سراغ سی بی آئی نے لگا لیا ہے۔ جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزارت تجارت کے شیئر کی خریدوفروخت میں چاول سمیت دیگر اشیا کی باہر ہونے والی آمدن میں کرپشن اس وقت سامنے آئی جس وزیر تجارت نے لوک سبھا میں بتایا ہے کہ مسلسل یاد دہانیوں کے باوجود محکمے کے افسران نے نہیں بتایا کہ یہ کرپشن کب سے ہو رہی ہے تب مجبور ہو کر وزیر تجارت نے خود اپنے محکمے کے خلاف سی بی آئی کو رپورٹ کی ہے سی بی آئی حکام نے بھارتی وزیراعظم  سے اجازت لیکر محکمہ تجارت کے 24 افسران اور ایل سی ڈپارٹمنٹ کے 16 افراد کو حراست میں لیکر 80 ہزار کروڑ کی کرپشن کا سراغ لگایا ہے محکمہ تجارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اب مزید کرپشن بھی سامنے آرہی ہے۔ 
تازہ ترین