• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی جانب سے المصطفیٰ ٹرسٹ کیلئے83ہزار ڈالر کی امداد

ا سلا م آباد(نمائندہ خصوصی ) حکومتِ جاپان کی طرف سے راولپنڈی اور اِس کے مضافاتی علاقوںکے پسماندہ طبقات کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے المصطفیٰ ٹرسٹ کو 83,230 امریکی ڈالر مالی امداد کی فراہم کی ہے۔ المصطفیٰ ٹرسٹ حکومتِ جاپان کی طرف سے دی جانے والی اِس مالی امداد سے ٹرسٹ کے راولپنڈی چکلالہ میں قائم میڈیکل سینٹر میں جدید طبی آلات نصب کرے گا ۔ اِس ضمن میں باضابط طور پر آج پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے ناظم الامور جنیا متسورا او ر المصطفیٰ ٹرسٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفیٰ خان نے راولپنڈی میں معاہدے پر دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے ناظم الامور جنیا متسورا نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ سماجی ترقی کا یہ منصوبہ علاقے کے لوگوں کی بہتر فلاح و بہبود اور صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ اِس منصوبے سے جاپان اور پاکستان کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ المصطفیٰ ٹرسٹ آج فراہم کی جانے والی امداد سے راولپنڈی چکلالہ میں قائم ٹرسٹ کے میڈیکل سینٹر میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین نصب کرنے کے علاوہ فزیو تھراپی آلات کی تجدید بھی کرے گا۔
تازہ ترین