• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات بجلی کا بحران ۔ہماری ذمہ داری

اس وقت ملک توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے بجلی کی طلب اور رسد میں بہت زیادہ فرق ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ عوام کے معمولات زندگی میں ناکردہ گناہ کی سزا کی طرح شامل ہو چکی ہے۔ آئے دن ہونے والے بریک ڈاؤنز کی وجہ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ ابھی تو زیادہ گرمی کا موسم بھی نہیں ہے پھر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور اگر ابھی یہ صورتحال ہے تو گرمیوں میں نجانے کیا قیامت نازل ہوگی۔ حکومت کو چاہئے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، جو بجلی گھر بند پڑے ہیں انہیں فوری طور پر چلایا جائے اور نئے بجلی گھروں کی تعمیر پر توجہ دی جائے اس کے علاوہ چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کو اپنی اولین ترجیحات بنائے تاکہ سستی بجلی مہیا ہو۔
(فیاض اکرم)
fiazakram14@yahoo.com
تازہ ترین