• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کی طرف ہجرت کے باعث بڑے شہروں میں ٹریفک بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اکثر و بیشتر اس کی ایک بڑی وجہ ٹریفک اشاروں کو نظر انداز کرنا اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اگرچہ ٹریفک وارڈن اور ٹریفک پولیس نے بہت حد تک ٹریفک کو کنٹرول کیا ہوا ہے لیکن ہر چوک، چوراہے میں وارڈن تعینات نہیں ہوتے پھر کچھ لوگ جلدبازی کے باعث وارڈن کی نظروں سے بچ کر بھاگ نکلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ ٹریفک جام کی ایک اور بڑی وجہ سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ بھی ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر لوگو ں کو ڈرائیونگ قوانین کا ہی پتہ نہیں ہوتا اور وہ اس قدر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں جیسے سڑک پر صرف انہی کا راج ہے۔ اگرچہ اب سگنل فری منصوبوں سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے مگر مستقل بنیادوں پر اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم بھی نصب کرنے چاہئیں۔
(عثمان مبشر)
usman_mubashir821@gmail.com
تازہ ترین