• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہزاروں لاکھوں روپے لگانے، کئی سال محنت کر کے تعلیم مکمل کرنے کے باوجود نوجوان بے روزگار ہیں یا نجی اداروں میں چند ہزار روپوں کی متزلزل سی نوکری کر رہے ہیں۔ آج جب مزدور کو کم از کم تیرہ ہزار روپے ماہانہ دیئے جانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے وہاں پر آنرز، ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگریاں لئے نوجوان آٹھ سے دس ہزار بھی بمشکل کما پاتے ہیں۔ اس پر ستم ظریفی کہ نجی ادارے نہ تو تقرری لیٹر دیتے ہیں اور نہ ہی کئی کئی ماہ کی تنخواہ۔ کوئی دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے یہ نوجوان نہ تو کوئی قانونی کارروائی کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی شکایت اور نوجوان یہ نوکری چھوڑ بھی نہیں سکتے کیونکہ زمانہِ حال میں بغیر رشوت و سفارش کے نوکری ملنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس کا سدباب کیا جائے ۔
(سردار عبدالرحمٰن)
abdur_rehman@gmail.com
تازہ ترین