• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آلودگی سے پاک فضا میں سانس لینا ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے دیگر کئی مسائل کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ شہری علاقوں میں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئی نئی رہائشی کالونیاں بنانے کیلئے بھی درختوں کو کاٹا جا رہا ہے۔ رہائشی علاقوں کے آس پاس بڑی بڑی فیکٹریاں لگائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اِن علاقوں کے رہائشی سانس اور دمہ سمیت دیگر کئی خطرناک امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ درخت کاٹنے پر پابندی لگائی جانی چاہئے کیونکہ یہ عمل ماحول دشمن ہے۔ علاوہ ازیں فیکٹریوں کو بھی رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو سانس لینے کیلئے تازہ ہوا میسر آ سکے۔
(زینب عباسی)
zianab_abbasi@gmail.com
تازہ ترین