• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلڈ ریلیف کیمپ کیساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنیکافیصلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیلابی صورتحال میں پنجاب کے 8اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس کیساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنیکافیصلہ، صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پروانشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ، اجن پور، جھنگ، لیہ، میانوالی، رحیم یارخان اورملتان کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیاہے کہ کسی بھی سیلابی صورتحال میں سیلاب سے متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس کیساتھ ان کوصاف پانی کی پینے کی سہولت دینے کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کئے جائینگے۔ ہرضلع میں تین مقامات پر یہ واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے جن سے کم ازکم 700افراد مستفید ہونگے۔ یہ واٹرفلٹریشن پلانٹ ان مقامات پرلگائے جائیں گے جہاں زیرزمین پانی موجود ہو۔
تازہ ترین