• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی افزائش وقت کا تقاضا ہے ،ڈپٹی کمشنر بہاول پور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ جنگلات ماحولیاتی حسن و جمال اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ جنگلات کی افزائش اور نمو وقت کا تقاضا ہے تاکہ ماحولیاتی تغیرات کا مناسب سد باب ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اس دن کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ ایک آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی چوک سے فرید گیٹ تک کی گئی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر جھنڈیر، آفتاب حسین پیرزادہ، کنزرویٹر فاریسٹ فیصل ہارون،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر عظیم ذیشان، محکمہ جنگلات کے افسران و سٹاف سمیت مختلف محکموں کے افسران و ملازمین شریک ہوئے ،چیف انجینئرآبپاشی وقار حسین وڑائچ،ناظم جنگلات بہا ولپور محمد فیصل ہارون اوراسلامیہ یونیور سی اور طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویرانچارج شعبہ جنگلات نے بھی پودے لگائے۔
تازہ ترین