• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ فرید نے ہمیشہ امن اور رواداری کا درس دیا ،میر حسان الحیدری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خواجہ فرید نے ہمیشہ امن اور رواداری کا درس دیا، صوفیا کرام کی فکر کوعام کرکے معاشرے سے انتہا پسندی کو ختم کیا جا سکتا ہے، یہ بات میر حسان الحیدری نے فکر فرید فورم کے تحت کنگن والہ کے مقام پر تیسرے سالانہ فکر فرید سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ ڈاکٹر شہزاد قیصر نے کہا کہ کلام  فرید  ہی سرائیکی وسیب کا اصل سرمایہ ہے۔ اسی طرح مجاہد جتوئی نے کلام فرید کو وحدت الوجود کا موضوع بیان کیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر جاوید چانڈیو، شمیم عارف قریشی و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں نظامت پروفیسر عصمت اللہ شاہ نے ادا کیے۔ سیمینار کے آغاز میں پیر آف چونڈی شریف میاں عبدالخالق نے فکر فرید فورم کے بانی صاحبزادہ شہر یار عباسی اور  شاعر احمد خان طارق کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی  ،خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے کہا کہ فکر فرید کی روشنی عام کرنے سے معاشرہ کی بقا ممکن ہے
تازہ ترین