• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد الصادق بہاولپور کی ماہانہ آمدن 3،91،008روپے اور ماہانہ اخراجات 2,50,266روپے ہیں،محکمہ اوقاف

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامع مسجد الصادق بہاولپور کی ماہانہ آمدن3,91,008 روپے اور ماہانہ اخراجات 2,50,266 روہے ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد ʼ10 ہے -یہ بات پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کے ایک سوال کے جواب میں محکمہ کی جانب سے بتائی گئی- بتایا گیا کہ مسجد کی آمدن ہر ماہ سنٹرل اوقاف فنڈ میں منتقل کر دی جاتی ہے - ما ہ بعد صدر دفتر سے ہی اخراجات بابت تنخواہ عملہ، بل بجلی، تعمیر و مرمت متفرق اخراجات کی رقوم بمطابق بجٹ دفتر ہذا کو منتقل ہوتی ہیں اور تعمیر ومرمت وغیرہ جامع مسجد  الصادق بہاولپور کے لئے مالی سال 2015-16ء میں  9,00,000 روپے مختص کئے گئے
تازہ ترین