• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معیار تعلیم کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، طاہر اقبال

باغ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پرائمری تعلیم ہی بچوں کے لیے بنیادی فاونڈیشن ہے اگر بچے کی بنیاد مضبوط ہو گی تو بچہ کسی بھی فیلڈ میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے حکومت آزاد کشمیر اور باالخصوص وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان تعلیم کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی لے ر ہے ہیں اور  معیار  تعلیم  کی بہتری کیلیے خصوصی اقدامات کر   رہے ہیں جس کی بدولت انہوں نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی بھرتی کے لیے این ٹی ایس  کا نفاذ کر کے محکمہ تعلیم میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھرکہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت راجہ اسلم نے کی جبکہ تقریب سے صدر معلم سردار حفیظ،حاجی افتخار  ،  جہانگیر خان، سلیم خان، اشراف خان،وقاص مجید،عامر نعیم،سردار عدنان،وقار علی ظفر،سردار شکیل،شاہد عزیز،آفاق حفیظ، اور دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب میں میں بچوں نے رنگا رنگ پرگرام پیش کیے۔سردار طاہر اقبال نے   سکول کے گراونڈ کے لیے ایک لاکھ  روپے اور بچوں کی مٹھائی کے لیے 5 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے بھرکہ کی   سڑکوں تعلیمی اداروں اور ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے  کوش  کا وعدہ کیا۔
تازہ ترین