• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات غائب کر نے کا مقدمہ داخل دفتر، پولیس افسران اشتہاری قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے اے وی سی سی گارڈن سے کروڑوں روپے کی منشیات  غائب کر نے کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر مقدمہ داخل دفتر کردیا،سماعت کے دوران عدالت نے عذیر بلوچ اور ارشد پپو قتل کیس کے تفتیشی افسر اے وی سی سی انسپکٹر یامین گجر  اور ایس آئی نیاز محمد کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے مقدمہ میں سب انسپکٹر وزیر علی سمو کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ منظور کرلی،جولائی 2015میں اے وی سی سی پولیس نے ملزم عمران شاہ کو گرفتار کیا تھا،استغاثہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 410کلو چرس برآمد کی گئی تھی،ستمبر 2015میں مفرور پولیس افسران نے برآمد شدہ منشیات میں سے 98کلو چرس غائب کردی۔
تازہ ترین