• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا،تیز رفتار ڈمپر متعدد گاڑیوں پر چڑھ گیا،7 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے کے باعث متعد د گاڑیاں آپس میں بھی ٹکرا گئیں جبکہ حادثے کے نتیجے میں 7  افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ڈمپر کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل، ایک کار اور ایک سی این جی آٹورکشہ تباہ ہوگیا،تباہ ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے مشینری کو طلب کر کے ٹریفک کی روانی کا بحال کی گئی۔زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے ۔ 
تازہ ترین