• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ ون ڈے:ڈرافٹ کے ذریعہ125کھلاڑیوں کا انتخاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے پینٹاگولر کپ کے لیے پانچوں ٹیموں کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بولر سہیل تنویر کسی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ جبکہ کراچی ریجن نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد انہیں لاہور نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ٹیموں کے انتخاب میں کوچز کو شامل نہیں کیا گیا۔عمر اکمل پنجاب عماد وسیم اسلام آباد، فخر زمان بلوچستان اور انور علی سندھ جبکہ محمد رضوان کے پی کے کی ٹیم کےکپتان مقررکئےگئے۔ پاکستان کپ کےلیے125کھلاڑیوں میں سے 5ٹیمیں منتخب کی جائیں گی ۔پنجاب کی ٹیم میں عمر اکمل کپتان، ناصر نواز، کامران اکمل، سلمان بٹ، عمر امین، خوشدل شاہ، ذوالفقار بابر، جنید خان، بلاول بھٹی، فہیم اشرف، حماد اعظم، رضا علی ڈار، عبدالرحمان مزمل، سعد نسیم اور ارسل شیخ شامل ہیں۔ سندھ کی ٹیم انور علی کپتان، سیف بدر، خرم منظور، فواد عالم، آصف ذاکر، زین عباس، رومان رئیس، اسامہ میر، میر حمزہ، محمد نواز، اکبر الرحمان، محمد حسن، عمر گل، سعود شکیل اور حسن محسن پر مشتمل ہے۔ بلوچستان کے اسکواڈ میں فخر زمان کپتان، غلام مدثر، بسم اللہ خان، امام الحق، صہیب مقصود، سعد علی، عثمان شنواری، خالد عثمان، عزیز اللہ، آغا سلمان، عامر یامین، اظہر علی، رمیز عزیز، تیمور خان اور جمال وہاب شامل ہیںِ۔ خیبرپختونخوا ٹیم میں محمد رضوان کپتان، شاداب خان، افتخار احمد، اسرار اللہ، عادل یامین، عمران بٹ، محمد سمیع، وقاص مقصود، ظفر گوہر، شعیب ملک، کاشف بھٹی، محمد نعیم، تاج ولی، عمران خان سینئر اور نبی گل شامل ہیں۔ فیڈرل ٹیم عماد وسیم کپتان، حسان خان، زوہیب احمد، حارث سہیل، سمیع اسلم، عابد علی، سہیل خان، محمد عباس، ثمین گل، محمد حفیظ، حسین طلعت، روحیل نذیر، محمد عرفان، سرمد بھٹی اور عبداللہ شفیق پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہوگا ۔ فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
تازہ ترین