• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ کیلیے منتخب پلیئرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا،شہریار خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی کامیاب رہا۔ کوشش ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں ۔ منگل کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ کیلیے جو کھلاڑی سلیکٹ ہوں گے انہیں فٹنس پاس کرنا ہوگا ۔ ادھرمیڈیا ذرا ئع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سینئر کھلاڑیوں کی گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے ہے۔ ذرا ئع کے مطابق سنیئر کھلاڑیوں میں، رمیز راجہ ، وسیم اکرم، انضمام الحق ، انتخاب عالم، مدثر نذر، عاقب جاوید، محمد الیاس، مشتاق احمد، ظہیر عباس اور علی نقوی کو دعوت دی جائے گی۔
تازہ ترین