• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے،سعید اجمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا ان کا کہنا ہے کہ فکسرز کےخلاف سخت ایکشن لینا چاہئے ان پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2010 کے بعد تقریباً تین سال تک ہم پر اسٹیڈیم میں فکسر فکسر کی آوازیں کسی گئی تھیں۔ بڑی مشکل سے ہم نے امیج بہتر کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے پاکستان کپ کی ڈرافٹنگ میں نام ہی نہیں ڈالا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری ہے۔ پی سی بی اگر ریٹائر کروانا چاہتی ہے تو ایک لیٹر گھر بھیجوا دے۔ سینئرز کے ساتھ پی سی بی کا اگر ایسا ہی برتاؤ رہا تو اسپاٹ فکسنگ کے واقعات جنم لیتے رہیں گے۔
تازہ ترین