• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان میں ایکشن میں ہونگے

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ریسلرز ایکشن میں نظر آ ئیں گے، جس میں 20ملکوں کے 25 ریسلرز اپنی مہارت کا ثبوت دیں گے، اس بات کا اعلان منگل کو مقامی ہوٹل میں ان مقابلوں کی پروموشن تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پرسابق عالمی چیمپئن فلش گورڈن، الجزائر کے یاسر عثمانی ، بر طانیہ کے ٹنی آئرن، بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف آ رگنائزر پیر عاصم، شاہد الحق اور پاکستان کے معروف ریسلرز باشاہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقابلوں کے انعقاد میں افواج پاکستان اور حکومت کی جانب سے بھر پور تعوان کیا جاراہا ہے۔ باشاہ خان نے کہا کہ فائنل مقابلے مئی میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ہونگے۔ تقریب میں پاکستان کے شہرہ آفاق اسپنر سعید اجمل نے خصوصی طور پر شر کت کی۔
تازہ ترین