• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ، جدیجا نمبر ون بولر،پجارا کی دوسری پوزیشن

 دبئی(جنگ نیوز) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بغیر کھیلے ہی ایک ایک درجہ اوپر آگئے ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجا نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہے، بھارت کے چتیشور پجارا 4درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جو روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیمسن پانچویں نمبر پر ہیں۔بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں موجود نہیں ہے، یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر ہیں۔ رویندرا جدیجا نمبر ون بن گئے ہیں، انہوں نے ہم وطن سپنر روی چندرن ایشون کو پیچھے چھوڑا۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت سرفہرست، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 
تازہ ترین