شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے وفاقی ادراروں کیخلاف بھڑاس نکالنے سے شرجیل میمن کی کرپشن کو نہیں چھپایا جاسکتا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی تعصب کو ہوا دینے کی پیپلزپارٹی کی پرانی روش پر چل پڑے ہیں جو وفاق پاکستان کے استحکام کیلئے زہر قاتل ہیں۔