• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفدرآباد،کھیتوں سے لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد

شیخوپورہ ،صفدرآباد (نمائندہ جنگ، نامہ نگار )ْ صفدرآباد کے نواحی گاؤں متابہ کے رہائشی نوجوان عارف علی لاہورمیں محنت مزدوری کرتا تھا دو روزقبل گھر سے لاپتہ ہوا لیکن اسکا کوئی سراغ نہ ملامقامی زمیندار گاؤں کے قریب ہی کھیتی باڑی کے سلسہ میں کھیت میں گیا توکھیت سے زمیندار نے خون آلود کپڑے دیکھے تو گاؤں میں اطلاع دی گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے تو کھیت میں زمین کھودنے کے نشان دیکھے اور اس جگہ کی فوری کھدائی کی تو چند روز قبل اسی گاؤں سے لاپتہ ہونے والے عارف نامی نوجوان کی لاش ملی اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ،پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تھانہ صفدرآباد پولیس کے مطابق چند روز تک قتل کی وجوہات سامنے آجائے گی،صفدرآباد پولیس نے اسکی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ہے اور اسکے بھائیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
تازہ ترین