• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن سے پوچھ گچھ کرنا تھی تو ایئرپورٹ پر کرلیتے، مراد علی شاہ

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود شرجیل میمن کو گرفتار کر کے قانون شکنی کی گئی، سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن سے پوچھ گچھ کرنا ہی تھی تو ایئرپورٹ  پر ہی کر لیتے، ایم پی اے کو جہاز کی سیڑھیوں سے تحویل میں لینا کون سا طریقہ ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے بجلی کی مد میں زیادتی ہوئی اور اب سندھ کے پانی کا کوٹہ بھی پچاس فیصد کم کردیا گیا ہے ، انہوں نے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعووں پر کوئی اعتراض نہیں، مگر سندھ کو ان دعووں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
تازہ ترین