• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹیوں کو ملازمت دینے کا الزام فرانسیسی وزیر داخلہ مستعفی

پیرس (رضا چوہدری) فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ اپنی دو نوجوان بیٹیوں کو اپنی ہی پارلیمانی معاونین کے طور پر ملازمت دینے کے سلسلے میں اب شروع ہونے والی باقاعدہ تفتیش کے نتیجے میں دیا ہے۔وزیر داخلہ کو فرانسیسی وزیر اعظم برنارڈ کازینیو نے طلب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزامات کی تصدیق کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ جب میری بیٹوں کوملازمت دی گئی تھیںوہ اس وقت وزیر نہیں تھے تاہم عوامی نمائندہ تھے لہٰذا میرا اخلاقی طور وزیر رہنا ٹھیک نہیں ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں سیاستدانوں کی طرف سے اپنے فیملی ممبران کو ایسی ملازمتیں دینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ فرانسیسی صدارتی امیدوار فرانسوا فیوں بھی اسی حوالے سے ایک بڑے اسکینڈل کی زد میں ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنے ہی دفتر میں دکھاوے کی ایک پارلیمانی ملازمت کے بدلے ادائیگیاں کی تھیں۔ لی رُو کے بقول ان کا معاملہ فیوں کے اسکینڈل جیسا نہیں ہے۔
تازہ ترین