• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری چند، مرد م شماری ٹیم پر فائرنگ ،پولیس اہلکارزخمی،جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا

چارسدہ(نمائندہ جنگ) تھانہ مندنی کی حدود ہری چند میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہو نے کے بعد ایل آر ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کی  حدود ہری چند میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح ملزم  نے مرد م  شماری  ٹیم پر فائرنگ کرد ی جس سے نتیجے میں پولیس اہلکار تاج محمد ولد سر زمین زخمی ہوا ،جبکہ زخمی پولیس اہلکار  کی  جوابی فائرنگ  میں  ملزم فخر عالم بھی شدید زخمی ہوا ،واقعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاکر ملزم جان بحق ہوا ،دوسری جانب سیکورٹی ادارے کی جانب سے پولیس اہلکار کوبہادری کا مظا ہرہ کرنے  50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تنگی محمد علی کے مطابق یہ بظاہر دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے اور واقعہ کے بعد بھی علاقہ میں مردم شماری کا عمل جاری رہے گا۔
تازہ ترین