• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال

دبئی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے ، راس الخیمہ اور فجیرہ کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورت حال پر ہنگامی ہدایات جاری کردی گئیں۔ دبئی سمیت تمام ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل رات سے برسنے والے بادل آج شام تک اپنا رنگ دکھائیں گے۔فجیرہ اورراس الخیمہ کے پہاڑی علاقوں کے قریب سیلابی صورتحال کے باعث امارتی شہری دفاع نے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، بارش سے دبئی کی اہم شاہراؤں پرٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
تازہ ترین