• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل مجسٹریٹ کامنگھو پیر تھانے پر چھاپہ، 2تاجر بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالتی حکم پر جوڈیشنل مجسٹریٹ نے منگھو پیر تھانے پر چھاپہ مار کر 2تاجروں کو بازیاب کرالیا،جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ویسٹ زون 7کے حکم پر جوڈیشنل مجسٹریٹ اعجاز احمد ابڑو نے منگھو پیر تھانے پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے فشریزکے 2تاجر محمد افضل خان اور بادشاہ اسلام کو بازیاب کر اکے ایس ایچ او منگھو پیر کو بدھ کی صبح عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔دریں اثنا ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیئے کے مطابق تھانہ منگھوپیر میں 2 شہریوں کو مبینہ طور پر غیرقانونی پولیس تحویل میں رکھے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پرمشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین