• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں گلبرگ ٹائون اور نارتھ ناظم آبادکا دورہ کیا،اور ڈیوٹی پر مامور آفیسرز اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں ترجمان رینجرز کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو علاقے کی صورتحال پر بریفنگ دی ،ڈی جی رینجرز سندھ نے سیکیورٹی کو یقینی اور موثر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ،بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسڑیز کا دورہ بھی کیا،ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔
تازہ ترین