• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا ، برطرف صدر نے قوم سے معافی مانگ لی

سیئول (جنگ نیوز) جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گُن ہے نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک سے معذرت خواہ ہیں۔منگل کو دارالحکومت سیئول میں استغاثہ کے دفتر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان کا کہا تھا کہ "میں لوگوں سے معذرت کرتی ہوں۔ میں نیک نیتی سے سوالات کا جواب دوں گی۔"بدعنوانی کے ایک بڑے اسکینڈل سے پارک کا نام جڑنے کے بعد انھیں دس مارچ کو اپنے منصب سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے براہ راست کھلے عام کوئی بات کی ہے۔65 سالہ پارک جنوبی کوریا کی پہلی ایسی جمہوری منتخب صدر تھیں جنہیں پارلیمان کے مواخذے اور پھر عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے خلاف فیصلے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا۔ان کا پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنی ایک دوست چہ سون سل کے ساتھ مل کر بڑے کاروباری شعبوں پر دباو ڈالا کہ وہ ان دو فاونڈیشنز کو عطیات دیں جو پارک کی پالیسی کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔سابق صدر اس معاملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکار کرتی آئی ہیں۔لیکن عہدے سے ہٹنے کے بعد انھیں حاصل صدارتی استثنیٰ ختم ہو گیا ہے۔
تازہ ترین