• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ڈرون طیاروں کو ’’گرفتار‘‘ کرنے کے لئے ایک ڈرون تیار کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کمپنی ایئر اسپیس سسٹم ایک ایسا ڈرون تیار کر رہی ہے جو اپنے ہدف ڈرون طیارے کو ناکار بنانے یا مار گرانے کی بجائے اسے جال میں جکڑنےکی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ یہ ڈرون نہایت تیزی سے پرواز کر کے اپنے ہدف ڈرون طیارے کو کیولر سے بنے جال میں جکڑ کر اسے بحفاظت زمین پر اتارلے گا۔ ایئر اسپیس کے علاوہ 70 دیگر کمپنیاں کاؤنٹر ڈرون سسٹم کی تیاری پر کام کر رہی ہیں تاہم صرف ایئر اسپیس نے ہی ڈرون کو پکڑنے کا منفرد آئیڈیا پیش کیا ہے اور اس پر کام بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں کیلی فورنیا کے علاقے سینلیونارڈو میں ایئراسپیس کے صدر دفتر میں ڈرون پکڑنے کے نظام کا مظاہرہ کیا گیا۔ 
تازہ ترین